پارس پتھر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ایک پتھر جس کی نسبت مشہور ہے کہ لوہے سے چھو جائے تو اسے سونا بنا دیتا ہے۔ "ان میں پارس پتھر کی خاصیت تھی۔" ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١١٦ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسما 'پارس' اور 'پتھر' پر مشتمل مرکب 'پارس پتھر' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥٦ء کو "قصہ کام روپ و کلام کام" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ایک پتھر جس کی نسبت مشہور ہے کہ لوہے سے چھو جائے تو اسے سونا بنا دیتا ہے۔ "ان میں پارس پتھر کی خاصیت تھی۔" ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١١٦ )
جنس: مذکر